گاندربل: گذشتہ روز امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 16 یاتریوں کی موت کی اطلاع ہے۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں کا بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جب کہ راحت رسانی کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ وہیں مینگام بیس کیمپ میں موجود سیکنڑوں یاتریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بی جے پی کے سینیئر لیڈر علی محمد نے مینگام بیس کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں ٹھہرے یاتریوں سے سانحہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے یاتریوں کو یقین دلایا کہ مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ ان کے اس دکھ میں ساتھ ہے اور ان کی تمام تر انتظامات کے لیے پیش پیش رہے گی۔ BJP Delegations Visits Baltal
موصوف نے کہا کہ قدرتی آفت کسی کے بس میں نہیں ہوتا اور یہ ایسی آفت کو روکنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن پڑے پیمانے پر جاری ہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ریسکیو ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس بار یاتری سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو لیکر کافی مطمئن ہیں، تاہم بادل پھٹنے کے معاملے کی وجہ سے کچھ اداسی ضرور دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Amarnath Yatra Mishap
مزید پڑھیں: