ETV Bharat / state

گاندربل: ریچھ کے حملے میں دو زخمی ایک لاپتہ - Ganderbal forests

زخمی ہونے والے دونوں افراد کوبچالیا گیا ۔لاپتہ شخص کوڈھونڈ نے کی کوششیں جاری۔

گاندربل میں ریچھ کے حملے میں دو زخمی ایک  لاپتہ

author img

By

Published : May 3, 2021, 9:11 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ناراناگ علاقے میں ہفتے کے روز ریچھ نے حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا جبکہ ایک اور لاپتہ ہے۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ تینوں دوست جب ماہی گیری کے لئے ناراناگ گئے تھےاچانک ریچھ نے ان پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے چیخ و پکار سن کر دونوں افراد کو موقع سے بازیاب کرا لیا جبکہ ایک اور تاحال لاپتہ ہے۔

گاندربل میں ریچھ کے حملے میں دو زخمی ایک لاپتہ

زخمی افراد کی شناخت آصف محمود اور اویس صمد بھٹ کے نام سے کی گئی ہے جبکہ لاپتہ شخص کی شناخت جاوید احمد میر کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تینوں افراد وانگت کنگن کے رہائشی ہیں۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ لاپتہ نوجوان کو ڈھونڈنے کےلئے محکمہ وایلڈ لایف، پولیس اور مقامی لوگوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہے اور نوجوان کی تلاش شدومد سے جاری ہے۔

جبکہ ریچھ کو پکڑنے کےلئے بھی وایلڈ لائف کی طرف سے جھال بچھایا گیا ہے۔
اس دوران لاپتہ نوجوان کو تلاش کرنے کے دوران بغیر جسم کے ایک انسانی سر کو بر آمد کیا گیا ہے۔

جو کہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ماہرین کی ٹیم کو بلایا گیا ہے۔ اس سر کے بارے میں مقامی لوگوں کا اندازہ ہے کہ یہ شاید گمشدہ اسکالر کا سر ہو سکتا ہے جو اسکالر پچھلے سال اپنے دوستوں کے ہمراہ اس علاقے میں گھومنے کےلئے آیا تھا۔ جو کہ بعد میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ سرینگر کے رہنے والے اس گمشدہ اسکالر کو اگرچہ تین ماہ تک پولیس اور گھر والوں نے تلاش کیا تھا۔

تاہم اس کا آج تک اتہ پتہ نہیں ملا ہے۔ اس دوران پولیس نے لوگوں کے اندازے کے بارے میں کہا ہے کہ فی الحال قبل از وقت کہنا کچھ بھی ممکن نہیں ہے جب تک ڈی این اے کی رپورٹ سامنے نا آ جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.