ETV Bharat / state

گاندربل: مکان کی تعمیر پر روک، متاثرہ کنبے کی انتظامیہ سے فریاد - ڈی سی گاندربل

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ’غلطی سے' سرکاری زمین پر مکان و دکان تعمیر کرنے کے بعد محکمہ مال نے تعمیری کام پر روک لگا دی۔ تاہم متاثرہ شخص نے سرکاری زمین کے بدلے سرکار کو ملکیتی زمین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

گاندربل: مکان کی تعمیر پر روک، متاثرہ کنبے کی انتظامیہ سے فریاد

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 2:36 PM IST

Updated : Apr 16, 2021, 2:42 PM IST

ضلع گاندربل کے کنگن، بملونا سے تعلق رکھنے والے غلام نبی میر نام کے ایک شخص نے دہائیوں قبل علاقے میں ایک شخص سے زمین لی تھی، اور حال ہی میں اس زمین پر مکان و دکان کی تعمیر شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ دکان و مکان کی تعمیر شروع کرنے اور تقریباً تین لاکھ روپے خرچ کرنے کے بعد محکمہ مال میں زمین کے حوالے سے شکایت درج کی گئی۔

گاندربل: مکان کی تعمیر پر روک، متاثرہ کنبے کی انتظامیہ سے فریاد

غلام نبی کے مطابق محکمہ مال نے موقع پر آکر زمین کو سرکاری زمین ثابت کر دیا اور انہیں مزید تعمیری کام سے روکا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈی سی گاندربل سے انصاف کی فریاد کی۔

ان کے مطابق تعمیر پر خرچہ کرنے کے بعد انہوں نے اس زمین کے عوض سرکار کو دوسرے مقام پر اپنی ملکیتی زمین کے ساتھ تبادلہ کرنے کی تجویز پیش کی جس پر ان کے مطابق ڈی سی گاندربل نے متعلقہ افسران سمیت تحصیلدار کو بھی یہ معاملہ حل کرنے کو کہا تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نہ مجھے مکان کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت ہے اور نہ ہی زمین کے بدلے زمین دینے کی اجازت مل رہی ہے، حتی کہ جو تعمیر میں نے اب تک کی ہے اسے واپس توڑنے کی بھی اجازت نہیں مل رہی ہے۔‘‘

انہوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل خاص کر تحصیلدار کنگن سے اس معاملے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Apr 16, 2021, 2:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.