گاندربل: شہد کی مکھیوں کی اہمیت و افادیت اور مگس بانی کے حوالے سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آگاہی و تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Honey Bee Farming Awareness Program کیمپ کے دوران مگس بانی سے جڑے کسانوں کو جدید سائنسی تجربات و تحقیقات سے آگاہ کرنے کے علاوہ گورنمنٹ کی جانب سے اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔
آگاہی کیمپ کے دوران اس شعبے میں طبع آزمائی کرنے والے مگس بانوں خصوصاً نوجوانوں کو محکمہ ایپیکلچر کی جانب سے تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔ ماہرین کی جانب سے شہد کی پیداوار اور مختلف امراض سے شہد کی مکھیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے سے متعلق جدید سائنسی تجربات سے آگاہ کیا گیا۔ Honey Bee Farming in Ganderbalکیمپ میں شامل مگس بانوں نے حکام کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اسے سود مند اور نفع بخش قرار دیا۔
آگاہی کیمپ میں مقامی مگس بانوں خصوصاً خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ محکمہ ایپیکلچر کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ Awareness Program on Honey Bee Farming in Ganderbalسب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر، گاندربل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے مزید کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
- مزید پڑھیں: شہد سے وابستہ افراد کی یونین تشکیل