ETV Bharat / state

تنخواہ میں اضافہ کی مانگ پرآشا ورکروں کا احتجاج

وسطی ضلع گاندربل میں محکمہ صحت میں تعینات آشا ورکروں نے اپنی اجرتوں میں اضافہ کی مانگ کرتے ہوئے کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کردی۔

آشا ورکروں نےاجرت میں مانگ کرتے ہوئے احتتجاج کیا

author img

By

Published : May 10, 2021, 7:12 PM IST

محکمہ صحت میں تعینات درجنوں آشا ورکروں نے ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل کے مرکزی گیٹ کے قریب اپنی اجرتوں میں اضافہ کی مانگ کرتے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

آشا ورکروں نےاجرت میں مانگ کرتے ہوئے احتتجاج کیا
اس موقع پر انہوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ سال سے شروع ہوئے کروناوائرس وبائی بیماری میں 24 گھنٹوں صبح شام کام کرتی ہیں۔گھر گھر جاکر سروے رپورٹ مرتب کرنی ہو تو ہم سے کام لیا جاتا ہے۔ ویکسینیشن کرنی ہو تو ہم کو گھر گھر جانا پڑتا ہے۔

نہ ہمیں کورونا سے بچانے کے لیے کوئی حفاظتی لباس مہیا کیا جاتا ہے اور نہ ہی ہمیں کسی قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ دن رات کام کرنے کے باوجود ہمیں صرف 2 ہزار روپے اجرت دی جاتی ہے۔ اس سے زیادہ ہمیں کسی جگہ پہنچے یا اسپتال جانے میں خرچ ہوتے ہیں۔
ہم نے متعدد بار ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری اجرتوں میں اضافہ کیا جائے لیکن اعلیٰ حکام نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ مجبوراً ہم کام چھوڑ کر ہڑتال شروع کررہے ہیں اور یہ تب تک جاری رہے گی جب تک ہماری اجرتوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.