ETV Bharat / state

Anganwadi Workers Protest in Ganderbal: آنگن واڑی ورکرز کا بقایا اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 3:57 PM IST

ضلع گاندربل میں آنگن واڑی ورکرز، ہیلپرز نے اجرتوں کی واگزاری میں تاخیر پر حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ Anganwadi Workers Protest in Ganderbal

آنگن واڑی ورکرز کا رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں آنگن واڑی ورکرز، ہلپیرز نے احتجاج Anganwadi Workers Protest in Ganderbal کرتے ہوئے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کر رہے درجنوں آنگن واڈی ورکرز نے دعویٰ کیا کہ انہیں گذشتہ 18ماہ سے اجرتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اجرتوں کی واگزاری کے حوالے سے کئی بار اعلیٰ حکام سے بات چیت کی، تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیئرپرسن، ہیلپرس ایسوسی ایشن، گاندربل نے کہا کہ دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں کی طرح جموں و کشمیر اور لداح میں بھی آنگن واڑی ورکرز، ہیلپرز مرکزی و ریاستی اسکیمز کو عملہ جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر خطوں میں آنگن واڑی ورکرز کے مشاہرے میں اضافہ کیا گیا تاہم جموں و کشمیر میں اضافے کے برعکس گذشتہ ڈیڑھ برس سے اجرتیں ہی واگزار نہیں کی جا رہی ہیں۔

مظاہرین نے منیمم ویجز ایکٹ نافذ کرنے، انہیں مستقل ملازمت فراہم کرنے کے علاوہ رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا Anganwadi Workers Protest in Ganderbal, Demand Release of all pending wages۔

انہوں نے کہا کہ اجرتیں واگزار نہ کرنے کے باعث انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ترال: آنگن واڑی ورکرز کا خاموش احتجاج

ورکرز نے مزید کہا کہ ’’آفات سماوی ہو یا ہنگامی صورتحال، انتخابات ہو یا وبائی امراض، آنگن واڑی ورکرز نے ہمیشہ تندہی سے کام کیا، جب کہ اجرتوں کے لیے ہمیں سڑکوں پر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.