سالانہ امر ناتھ یاترا 2020 کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع گاندربل میں سڑکوں کی مرمت کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
جہاں جموں و کشمیر میں بیشتر سڑکوں کی خستہ حالت کو لیکر آئے عوام الناس کی جانب سے احتجاج کیا جاتا ہے وہیں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت اور میکڈمائزیشن سے عوام بے حد خوش نظر آ رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امرناتھ گپھا کے بالہ تل کیمپ کے لیے یاتریوں کو گاندربل سے ہی گزرنا پڑتا ہے، تاہم سڑکوں کی خستہ حالت کے پیش نظر انتظامیہ نے مرمت کا کام تیزی سے شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ضلع کی دیگر سڑکوں کی بھی مرمت کی جائے تاکہ عوام کو عبور و مرور میں آسانی ہو۔
بتا دیں کہ امرناتھ گھپا جانے کے لیے دو راستے ہیں۔ ایک ضلع بڈگام سے جسے بال تل کہا جاتا ہے۔ دوسرا ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام سے ضلع صدر مقام اننت ناگ سے پہلگام تک تقریباً 48 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر کسی بھی یاتری کو پہلگام کے چندن واڑی راستہ سے یاترا کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاتریوں کو صرف ضلع گاندربل کے بال تل کے راستہ سے مقدس گپھا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ یاترا صرف 15 دنوں تک ہی محدود کر دی گئی ہے۔