ETV Bharat / state

Dargah Hazrat Bal درگاہ حضرت بل میں تعینات سبھی آفیسران اور ملازمین معطل: ڈاکٹر درخشان اندرابی

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ حضرت بل میں تعینات سبھی آفیسران اور ملازمین کو سنگین غفلت برتنے کی پادائش میں معطل کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ Dr. Derakhshan Andrabi

Etv Bharatدرگاہ حضرت بل میں تعینات سبھی آفیسران اور ملازمین معطل: ڈاکٹر درخشان اندرابی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 1, 2023, 1:08 PM IST

Updated : Oct 1, 2023, 1:33 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ حضرت بل میں تعینات سبھی آفیسران اور ملازمین کو سنگین غفلت برتنے کی پادائش میں معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرپرسن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ عید میلاد النبی کے روز وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے درگاہ حضرت بل کا اچانک دورہ کیا، جس دوران وہاں پر موجود عقیدت مندوں نے چیئرپرسن کو وقف ملازمین کی غفلت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ لوگوں نے بتایا کہ درگاہ حضرت بل میں تعینات وقف آفیسران اور ملازمین عقیدت مندوں کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وقف چیئرپرسن نے لوگوں کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے درگاہ حضرت بل میں تعینات وقف بورڈ کے سبھی آفیسران اور ملازمین کو فوری طورپر معطل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ حکم نامہ میں لکھا گیا کہ سنگین غفلت برتنے کی پادائش میں وقف ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وقف چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ملوثین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Oct 1, 2023, 1:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.