ETV Bharat / state

Street Vendors Continue To Occupy Roads گاندربل میں چھاپڑی فروشوں کے خلاف کاروائی - جموں و کشمیر خبر

گاندربل کے اکثر بازاروں میں پٹری پر یا تو دوکاندار یا پھر چھاپڑی فروش اپنا سامان فروخت کرتے ہیں جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایس ایچ او گاندربل منظور احمد نےاس غیر قانونی کام پر روک لگا کر پیدل چلنے والے لوگوں کو راحت دلانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

گاندر بل میں میونسپل کمیٹی
گاندر بل میں میونسپل کمیٹی
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 7:26 AM IST

گاندر بل میں میونسپل کمیٹی

مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں میونسپل کمیٹی اور پولیس کی طرف سے پٹری پر بیٹھنے والے چھاپڑی فروشوں کے خلاف زبردست کاروائی کی گئی ہے۔ پولیس کے سینئر افسران کی ہدایت پر آج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل غلام حسن کی زیر نگرانی اسٹیشن ہاوس آفیسر گاندربل منظور احمد نے چھاپڑی فروشوں کے خلاف زبردست مہم چلائی ہے۔ بیہامہ چوک سے لے کر دودرہامہ بازار تک ایسے چھاپڑی فروشوں یا دکانداروں نے جنہوں نے اپنا سامان سڑک یا پٹری پر رکھ کر فرخت کرتے تھے اور سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ایسے دکانداروں خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر انہیں آئندہ کےلئے وارننگ بھی دی گئی ہے ۔

اس مہم میں پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بھی اہم رول اداکیا ہے۔اسی مہم کے دوران کئی ایسے نوجوان جو کہ بغیر ہلیمنٹ اور بغیر لائسنس کے دوپہیہ گاڈیاں چلا رہے تھے، انہیں روک کر کئی اسکوٹی اور موٹر سائیکل ضبط کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ جبکہ کئی ایسی گاڑیاں جو غلط جگہ پر پارک کی گئی تھی ان کے ما لکان کے خلاف بھی چالان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Anti Encroachment Drive In Srinagar چھاپڑی فروشوں کے خلاف ایس ایم سی کی کارروائی

اس دوران بازار ایسوسی ایشن گاندربل کے صدر غلام حسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پولیس کے اس قدم کی ستائش کرتے ہیں اور دکانداروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئندہ سے پری پر اپنا مال رکھ دوسروں کےلئے مشکلات پیدا نہ کریں۔تاہم انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جن چھاپڑی فروشوں کے خلاف رمضان کے اس مقدس مہینے میں کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، انہیں کسی دوسرے مقام پر زمین الاٹ کی جائے۔

اس سلسلے میونسپل کونسل گاندربل کے چئیرمین ایڈووکیٹ الطاف احمد نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائی آگے بھی جاری رہے گی، جب تک نہ مکمل طور پر یہ چھاپڑی فروش یا دوکاندار اس سے پرہیز کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں گاندربل کے سبھی بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ کو تیز کر دیا جائے گا، تاکہ یہ جائزہ لیا جائے کہ لوگوں کو صحیح قیمت پر اور صحیح کوالٹی کا سامان مل رہا ہے یا اسکے برعکس ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.