ETV Bharat / state

دفعہ 370 کی منسوخی : گاندربل میں کرفیو جیسے حالات

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کا ایک سال پورا ہونے پر وادی میں کرفیو جیسے حالات ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں۔

ganderbal
ganderbal
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 2:41 PM IST

وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل اور بڈگام میں آج پھر ایک بار سنہ 2019 کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ جموں و کشمیر کو آج ہی کے دن سنہ 2019 میں مرکز کے دو زیر انتظام علاقوں میں بانٹ دیا گیا تھا۔

وادی کے ساتھ ساتھ گاندربل اور بڈگام میں سڑکیں سنسان ہیں اور تجارتی مراکز بند نظر آرہے ہیں۔

وسطی کشمیر کے بڈگام میں کل رات سکیورٹی فورسز پر ایک حملہ ہوا تھا، اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے اور اس سے قبل بڈگام کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی سکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔

گاندربل میں کرفیو جیسے حالات

یہ بھی پڑھیے
دفعہ 370: کشمیر میں بندشیں

دفعہ 370 کی منسوخی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر انتظامیہ نے دو دن کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ضلع مجسٹریٹ سرینگر شاہد چودھری نے منگل کی شام کو اعلان کیا کہ پانچ اگست کو کوئی کرفیو نہیں ہوگا۔

وادی کشمیر میں کووڈ 19 لاک داؤن بدستور جاری ہے، جس کے تحت سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.