ETV Bharat / state

Fire and emergency services ganderbal: گاندربل میں محکمۂ فائر بریگیڈ کی جانب سے ماک ڈرل کا اہتمام - گاندربل میں محکمہ فائر بریگیڈ

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ایک اسپتال میں محکمۂ فائر بریگیڈ کی جانب سے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔ Mock Drill was Organized by the Fire Department at Hospital

گاندربل میں محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے ماک ڈرل کا اہتمام

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 5:31 PM IST

گاندربل کے پیر پورہ اسپتال میں محکمۂ فائر بریگیڈ Fire Department کی جانب سے ماک ڈرل کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد اسپتال کے ملازمین کو یہ سکھانا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں آگ کے خطرات پر کیسے قابو پایا جاسکے۔

گاندربل میں محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے ماک ڈرل کا اہتمام

اس سلسلے میں محکمۂ فائر اینڈ ایمرجنسی کے سینئر فائر مین فاروق احمد بیگ کی صدارت میں یہ ماک ڈرل ہوئی، جس میں اس محکمہ کے درجنوں ملازمین نے اپنے جدید ترین ساز و سامان سے لیس ہوکر پیر پورہ اسپتال کے ملازمین کو سب کچھ سکھایا کہ اسپتال میں آگ لگنے کی صورت میں جب تک موقع پر فائز ایمرجنسی سروسز کا عملہ پہنچ جائے تب تک اپنے آپ، اسپتال اور مریضوں کو کس طرح سے بچایا جائے۔

اس دوران اسپتال کے انچارج ڈاکٹر رؤف نے کہا ہے کہ یہ ماک ڈرل کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور کہا کہ اس محکمہ کے تجربہ کار فائر مین نے ہمارے ملازمین کو بالکل تیار کیا ہے کہ کس طرح سے اچانک لگی آگ پر قابو پایا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سب سے بڑی بات ہے کہ اسپتال میں آگ سے بچنے کے لئے اگرچہ فائر ایکسٹنگیشر لگے ہوئے ہیں لیکن اس کا استعمال کیسے کیا جائے یہ ہم بالکل نہیں جانتے تھے، لیکن آج محکمۂ فائر بریگیڈ نے ہمیں اور ہمارے اسپتال کے پورے عملہ کو یہ سکھایا ہے اور ہم آگ سے نمٹنے کے لیے پوری جانکاری رکھتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.