ETV Bharat / state

Civic Action Program سوِک ایکشن مہم کے تحت گاندر بل پولیس لائن میں تقریب منعقد

ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے کہا کہ محکمہ پولیس ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گا۔

گاندر بل پولیس لائن میں تقریب منعقد
گاندر بل پولیس لائن میں تقریب منعقد
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:27 PM IST

Updated : Mar 14, 2023, 7:21 PM IST

گاندر بل پولیس لائن میں تقریب منعقد

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمری کے ضلع گاندر بل پولسی لائن میں ا یک خصوصی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، سول ایکشن پحت ضلع پولیس لائنز میں منعقد اس خصوصی تقریب میں ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے تعلیمی اداروں، یتیم خانوں اور مذہبی مقامات میں کمپیوٹر سسٹم اور واٹر ڈسپنسر تقسیم کیے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گاندربل پولیس نے ان اداروں کی مدد کے لیے سوک ایکشن پروگرام کے تحت پہل کی ہے، اور انہیں کمپیوٹر سسٹم فراہم کیا ہے، جہاں یتیم، غریب اور نادار طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ان بچوں کی تعلیم سے آرستہ و پیراستہ کرنے کے لئے مذکورہ اشیاء تقسیم کی گئیں،جبکہ ضلع کے مختلف مذہبی مقامات کو واٹر ڈسپنسر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ میلوں اور تہواروں کے دوران ان مذہبی مقامات پر آنے والے زائرین کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایس ایس پی گاندربل نے مستحقین سے بات چیت کی اور انہیں اپنے تعلیمی اداروں اور مذہبی مقامات کو ماڈل بنانے کے لیے محکمہ پولیس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی تک رسائی بھی دی جائے۔ انہوں نے یتیموں اور جسمانی طور پر معذور طلباء کو تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا اور ان اداروں کے نگراں سے کہا کہ وہ ان کی اچھی دیکھ بھال کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مستحقین سے کہا کہ وہ طالب علموں کی غربت اور یتیمی کو جہالت اور ناخواندگی کا شکار نہ ہونے دیں۔ آخر میں ایس پی گاندربل نے تمام مستحقین کو یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس ان کے اچھے اور حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:One Day Training Cum Awareness Camp گاندر بل میں کو آپریٹیو ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب

Last Updated : Mar 14, 2023, 7:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.