ETV Bharat / state

ضلع گاندربل میں کورونا کے 378فعال معاملات

ڈی سی گاندربل کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ضلع میں مثبت معاملات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

ضلع گاندربل میں کورونا کے 378فعال معاملات
ضلع گاندربل میں کورونا کے 378فعال معاملات
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 5:37 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں صرف 378 فعال معاملات ہیں، جن میں سے 344 گھریلو آئیسولیشن اور28 ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 6 مریضوں کو علاج و معالجے کیلئے ضلع سے باہر بھیجا گیا ہے۔

ضلع گاندربل میں کورونا کے 378فعال معاملات

اُنہوں نے فعال مثبت معاملات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کُل فعال معاملات کی تقریباً 47 فیصد آبادی مائیکرو کنٹین منٹ زونز سے ہیں۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ ضلع کی درجہ بندی ہفتہ وار مثبت معاملات، اموات کی شرح، ویکسی نیشن کوریج کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ بندی کے حساب سے ضلع گاندربل ییلو زون کے زمرے میں ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ کے مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل کریں تا کہ ضلع گاندربل گرین زون کے زمرے میں آ سکے۔

انہوں نے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کے علاوہ مائیکرو کنٹینمنٹ زونز میں نمونے حاصل کرنے اور دیگر لوازمات کیلئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کا تعاون دینے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.