ETV Bharat / state

مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک - ریاست جموں و کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ایک ٹرک کے مٹی کے تودے تلے دب جانے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 23, 2019, 2:23 PM IST

نمائندے کے مطابق یہ سانحہ ضلع ڈوڈہ کے پیاکل علاقے میں ٹھاٹھری سے کلہوترن جانے والی سڑک پر پیش آیا۔

مہلوکین کی شناخت شہزاد احمد (27) ساکن چرولہ اور محمد عارف ساکن کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا ٹھاٹھری کے سب مجسٹریٹ محمد انور بانڈے نے کہا کہ اس واقعے کی خبر ملتے ہی کارروائی شروع کی گئی اور ہفتہ کی صبح قریب ساڑھے پانچ بجے ملبے کے نیچے دبے دونوں افراد کی لاشوں کو بر آمد کیا گیا۔

مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک
مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک

اُن کے مطابق ٹرک کچے راستے پر مٹی میں پھنس گیا اور دونوں افراد ملبہ ہٹانے کی غرض سے گاڑی سے باہر آگئے تھے۔جہاں مٹی کا تودا گر آیا اور دونوں افراد کو ٹرک سمیت اپنی زد میں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک سے ملبے کو ہٹایا گیا ہے اور دونوں کی لاشوں کو قانونی رسومات کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.