ETV Bharat / state

ضلع ڈوڈہ: قدرتی افات میں لوگوں کو بچانے کی ٹریننگ

ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کے لئے موثر حکمت عملی اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے روشناس کرانے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔

Training to people
لوگوں کو بچانے کی ٹریننگ
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 11:02 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی طرف سے اسپورٹس اسٹیڈیم میں دو روزہ عملی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ جس دوران ہنگامی صورتحال کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کے لئے موثر حکمت عملی اور عوام کو احتیاطی تدابیر سے روشناس کرانے کے لئے موک ڈرل کا اہتمام کیا گیا۔

لوگوں کو بچانے کی ٹریننگ

اس مشق کی صدرات ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے کی جو قدرتی آفات انتظامیہ کے چئیرمین بھی ہیں۔ اس موقع پر بھاری تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی۔ ڈی ڈی سی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطہ چناب جو جغرافیائی لحاظ سے ایک حساس علاقہ مانا جاتا ہے اور یہ سسمک زون پانچ میں بھی آتا ہے علاوہ خطہ میں سڑک حادثات کے دوران ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے اس طرز کی عملی مشق بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

دریں اثناء ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف بشمول ڈوڈہ کی معروف رضاکار تنظیم، ابابیل کی ٹیم نے آتشزدگی، سڑک حادثہ، لینڈ سلائیڈ میں متاثرہ افراد کو بحفاظت بچانے کے لئے کی جانے والی تدابیر کو پیش کیا اور اس عمل میں اعلیٰ جدید ساز و سامان کو بروئے کار لایا گیا، کہ کیسے زمین کھسکنے کی وجہ سے وہاں پھنسے لوگوں کو بچانا ہے۔

بھاگلپور: پانی کے لیے ترستے گنگا کنارے کے لوگ

ڈی ڈی سی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اِن باتوں سے آگاہ کرنے کے لئے مزید اس طرز کے پروگرام منعقد کئے جائیں اور اِن ہائی ٹیک سامان کو بھی پیش کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.