جموں وکشمیر کے خطہ چناب کے قصبہ ڈوڈہ میں عید سے قبل ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی کی۔ اس دوران پولیس نے متعدد گاڑیاں سیز کیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک کی جانب سے آج گھنٹہ گھر اور ڈی سی دفتر کے باہر ناکہ لگایا گیا۔
اس دوران بغیر ہیلمیٹ بائک سواروں پر موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔ پولیس نے سڑک کے دونوں کنارے پر غیر قانونی طور پر پارک گاڑیوں کو کرین کے ذریعہ اپنی تحویل میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈوڈہ: گندوہ بھلیسہ میں ہارٹیکلچر اویرنیس کیمپ کا انعقاد
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ڈوڈہ پنکج سوڈن نے بتایا کہ عید کے تہوار کے موقع پر قصبہ میں ٹریفک کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس دوران جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، اُس کے خلاف سخت کاروائی کی گئی۔