ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر آج گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کے بلڈ بینک میں ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی ڈوڈہ کے اشتراک سے ایس ایس بی سات بٹالین کھلینی نے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ کے دوران ایس ایس بی کے 20 سے زائد جوانوں اور عہدیداروں نے خون کا عطیہ کیا دیا۔
ایس ایس بی کی طرف سے ہر برس خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ متعلقہ عہدیدراوں نے بتایا کہ بلڈ ڈونیشن ایک نیک مقصد ہے اور نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر اس عظیم مقصد کے لیے آگے آنا چاہئے۔ افسران نے اُن لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے خون کے عطیہ دے کر ایک اچھے شہری ہونے کا فرض نبھایا۔ اُنہوں نے دیگر لوگوں سے بھی اس نیک عمل میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ تاکہ ہنگامی صورتحال کے دوران یہ خون کا عطیہ کسی کی جان بچانے کے کام آ سکے۔