ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں دوبارہ بندشیں عائد - Doda

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں بندشیں عائد کرکے لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔

ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں دوبارہ بندشیں عائد

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 10:45 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں قصّبہ ڈوڈہ کے نوے فیصدی علاقوں کو کنٹینمنٹ زون میں شامل کرکے وہاں سخت بندشیں عائد کر دی ہیں۔

ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں دوبارہ بندشیں عائد

قصّبہ ڈوڈہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ رابطہ سڑکوں کو چیک پوائنٹس پر خار دار تاروں سے سیل کر دیا ہے۔ قصّبہ میں گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل طور پابندی عائد کر دی گئی ہے صرف ہنگامی صورت میں گاڑیوں کو قصّبہ کے ایک حصّہ سے دوسری جانب جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلاسٹک کی بوٹلوں سے بنایا گیا دلکش عمودی باغ

واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ میں مسلسل تین روز سے سو سے زائد کورونا مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس وجہ سے پورے قصّبہ کو بن ڈوڈہ علاقہ کو چھوڑ کر سیل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے ریپڈ اینٹیجنٹ مشین کے تحت قصّبہ میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ کی جا رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب پہلے کے مقابلے میں ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

انتظامیہ اور پولیس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں اور کنٹینمنٹ زون میں باہر نہ نکلیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.