ETV Bharat / state

ڈوڈہ: بٹوگڑھ پنچایت میں پانی کی قلّت

گاؤں میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو موجودہ جدید دور میں بھی کوسوں دور جانا پڑتا ہے۔

بٹوگڑھ پنچایت میں پانی کی قلّت
بٹوگڑھ پنچایت میں پانی کی قلّت
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 5:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کی پنچائت بٹوگڑھ وارڈ نمبر چار کنو کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

بٹوگڑھ پنچایت میں پانی کی قلّت

کورونا وائرس سے پیدا شُدہ صورتحال کی وجہ سے عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اور خود کو پاک صاف رکھنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں اور جب بھی باہر سے گھر لوٹیں تو کپڑے دھو لیں، لیکن یہ سب کرنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے جو بٹگڑھ کنو کے عوام کو دستیاب نہیں ہے۔

عوامی کو درپیش مشکلات کے باوجود محکمہ صحت عامہ ڈوڈہ کو کوئی پروا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خطرے کے نشان سے دو میٹر اوپر بہہ رہا ہے چناب

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر محکمہ نے نہ ہی پائپ لائن دی اور نہ ہی یہاں محکمہ کا کوئی ملازم موجود ہے جو اِن بوسیدہ پائپوں کو قابل ترسیل بنا سکے۔

گاؤں میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو موجودہ جدید دور میں بھی کوسوں دور جانا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اُن کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.