جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری کے لوگوں کی طرف سے ایک عوامی قرارداد ایس ڈی ایم دفتر میں پیش کی گئی جس میں انہوں نے شہر میں سرکیولر روڈ سے این ایچ 244 کو دریائے چناب کے کنارے کڑدن بستی کے ساتھ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے، جس کی دوری دو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ قرارداد اس وقت عمل میں آئی جب این ایچ 244 فور وے کی تعمیر کے حوالے سے یہ خبریں گردش کرنے لگی ہے کہ شاہراہ کو قصبہ کے درمیان سے تعمیر کیا جانا ہے جس وجہ سے قصّبہ کی تمام عمارتوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی افواہ ہے کہ شاہراہ کی تعمیر باغ گاؤں کے بیچ کی جارہی ہے۔
دریں اثناء مقامی افراد ایس ڈی ایم آفس ٹھاٹھری میں جمع ہوئے اور ایک قرارداد پیش کی۔ قرارداد کو پی ڈی پی کے سینئر رہنما عبدالمجید بٹ اور کچھ دیگر مقامی لوگوں نے پیش کی۔
اس میں مقامی لوگوں کے علاوہ مختلف سیاسی اور غیر سیاسی رہنماؤں نے دستخط کیے۔
اس قرارداد کی کاپی ایل جی گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کو ارسال کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر رہنما اصغر حسین کھنڈے، بی جے پی رہنما سبھاش کمار، سینئر شہری جلال دین عرف تسکین بدنوی، وسیم زرگر، بی ڈی سی چیئرپرسن مظفر حسین اور دیگر سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس قرارداد پر اتفاق کیا کہ قصّبہ سے چار گلیاروں والی شاہراہ کی تعمیر کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک بھی مکان کو نقصان پہنچائے بغیر دریائے چناب کے ساتھ ساتھ فلائی اور کے ذریعے شاہراہ کی تعمیر کی جائے۔