ضلع ڈوڈہ کے ڈالی، ادھیان پور بلاک کے پنچ، سرپنچ صاحبان نے BDO کے تبادلے پر ضلع صدر مقام پر احتجاج Panches Sarpanches Protest in Doda کرتے ہوئے بی ڈی او کو واپس تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protest Against Transfer of Recently Posted BDOڈالی، ادھیان پور بلاک سے آئے پنچ سرپنچ صاحبات کے علاوہ ذی عزت شہریوں نے بی ڈی او کا تبادلہ روکنے کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنر اور اے ڈی سی ڈوڈہ کو تحریری یادداشت پیش کی۔
مظاہرین نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انکے علاقے میں عرصہ دراز تک بی ڈی او تعینات نہیں کیا گیا تھا، جبکہ کئی بار تعینات کرنے کے ساتھ ہی انکا فوری طور تبادلہ کیا جاتا تھا، جس کے سبب اکثر و بیشتر فنڈس لیپس ہونے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کاریگروں کی اجرتیں بھی کافی عرصہ سے بقایا تھی۔ Protest in Doda against Transfer of BDOانہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل ڈالی، ادھیان پور بلاک میں ایک بی ڈی او کو تعینات کیا گیا جنہوں نے چند ہفتوں میں ہی پنچایت کے برسوں سے رکے پڑے کاموں کا نپٹارہ کر دیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’بی ڈی او کو تعینات کرنے کے محض ایک ماہ بعد ہی ان کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔‘‘ احتجاج کر رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں بی ڈی او کا تبادلہ کسی بھی صورت منظور نہیں۔ Protest in Doda against Transfer of BDOانہوں نے کہا کہ تبادلہ روکنے کے لیے انہوں نے ضلع صدر مقام میں خاموش احتجاج کرنے کے علاوہ ضلع انتظامیہ کو تحریری یادداشت بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں: Protest Against Transfer of BDO: ویری ناگ میں بی ڈی او کی منتقلی کے خلاف احتجاج