ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں بازاروں کی رونقیں بحال - جموں و کشمیر نیوز

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائفوڈ نے بتایا کہ ڈوڈہ میں تجارتی، تعمیری سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ ضلع میں صرف تعلیمی اِدارے بند ہیں۔

normalcy returns in doda after lockdown
ڈوڈہ میں بازاروں کی رونقیں بحال
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 5:30 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے تمام تجارتی و دیگر سرگرمیوں پر روک لگا دی تھی۔ لیکن ان لاک ایک کے بعد جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں لگ بھگ تمام سرگرمیوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ڈوڈہ میں بازاروں کی رونقیں بحال

ان لاک ایک کے بعد ڈوڈہ میں سڑکوں پر دوبارہ رونق بحال ہو گئی ہے۔ چھوٹی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اب منی بسوں کو بھی نصف سواریاں اُٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈائفوڈ نے بتایا کہ ڈوڈہ میں تجارتی، تعمیری سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ ضلع میں صرف تعلیمی اِدارے بند ہیں۔ لیکن یہ سب کاروبار بحال کرنے سے قبل متعلقہ حکام اور عوام کو رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ جس کی باضابطہ طور نگرانی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے چلتے ہوئے چہرے پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اور جو بھی بازار میں بغیر ماسک کے پایا جاتا ہے تو اُس کے خلاف قانونی کاروائی کے علاوہ جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے ۔

بازار میں سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ضلع میں ابھی کورونا وائرس مثبت معاملات کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ ضلع میں منریگا کے تحت نئے ترقیاتی کاموں کو منظوری دی گئی ہے اور کافی تعداد میں تعمیری کام بھی چل رہے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.