نوراتری فیسٹیول کے موقع پر بھارت کے دیگر علاقوں سے کثیر تعداد میں عقیدت مند اپنی تمناؤں اور آرزؤں کے ساتھ ماتا ویشنو دیوی کے پاس آتے ہیں۔
ماتا ویشنو کی مندر تریکوٹا پہاڑ پر واقع ہے جہاں عقیدت مند ماتا کے درشن کے لیے جاتے ہیں اور وہیں سے ماتا کی یاترا بھی شروع ہوتی ہے۔ تہوار کو دیکھتے ہوئے مندر کے صدر دروازے کو رنگ برنگے پھولوں سے سجایا گیا ہے۔
عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی اور تکلیف نہ پہنچے جس کے لیے حفاظت کا پختہ انتظام بھی کیا گیا ہے۔ جہاں جموں و کشمر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
حفاظتی انتطام کو دیکھنے کے بعد عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ کٹرا میں نوراتری فیسٹیول 1996 سے ہی منعقد کیا جاتا رہا ہے۔ جو 29 ستمبر سے 7 اکتوبر تک منایا جائے گا۔