پیگام میں بتایا کہ موجودہ وقت میں دنیا بھر میں پھیلے مہلک وائرس سے بچنے کے لیے عوام حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
سہروردی نے بتایا کہ 'ماہ رمضان اب چند یوم دور ہے ماہ رمضان کے دوران بھی تمام لوگ لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی پاسداری کریں کیونکہ اس وقت جان بچانے کا مسئلہ ہے اس لیے مساجدوں، عبادت گاہوں میں کم سے کم بھیڑ جمع کریں اور زیادہ تراپنے گھروں کے اندر ہی عبادت کو ترجیح دیں ۔افطار پارٹی یا دعوتوں سے بھی پرہیز کریں اور سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت خانہ کعبہ جسے اللہ کا گھر کہا جاتا ہے وہاں بھی تمام تر کی مذہبی رسومات معطل کر دی گئی ہیں، اس لیے اپنے ملک ریاست قوم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط برتیں چونکہ یہ مہلک وائرس جس کو کورونا وائرس کے نام سے بھی پکا را جا رہا ہے کسی مذہب ذات پات ،رنگ، نسل کو دیکھ کر نہیں پھیل رہا ہے بلکہ اس کی راہ میں آنے والے طاقت وار وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں اس لئے ہم سب کی عافیت خود کو اس وائرس سے دور رکھنے میں ہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ''دنیا کے کسی بھی کونے میں اس وائرس سے بچنے کے لیے علاج نہیں ملا ہے بلکہ احتیاطی تدابیر ہی کارگر ثابت ہو رہی ہیں ۔''
مزید بتایا کہ، 'خدا کا شکر ہے کہ ہمارے ضلع ڈوڈہ یعنی خطہ چناب میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی مثبت معاملہ پیش نہیں آیا ہے اور دعا گو ہیں کہ یہاں اس مہلک وائرس کی آمد نہ ہو جس میں تاحال انتظامیہ کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔