ڈوڈہ: ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کے اشتراک کے ایسوسی ایٹڈ ہاسپٹل، جی ایم سی ڈوڈہ، کے او پی ڈی بلاک میں مفت سپر اسپیشلٹی میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں معروف گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر اجے وکھلو، ڈاکٹر نیرج مہاجن مشہور کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر دیپک پٹھانیا نیفرولوجسٹ، ڈاکٹر وپل گپتا برین اینڈ اسپائن سرجن، ڈاکٹر بھومیکا گپتا ویسیکولر سرجن کو مدعو کیا گیا تھا۔ مدعو کیے گئے ڈاکٹروں نے او پی ڈی، جی ایم سی ڈوڈہ میں مریضوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے بعض مریضوں کی سرجری بھی انجام دی۔
مفت سپر اسپیشلٹی میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ ڈاکٹر پوجا ویمیش، ڈاکٹر اجے وکھلو، ڈائریکٹر انکور میتریکا اسپتال کے ساتھ اے ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر آر کے بھارتی، سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر حامد زرگر سمیت سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی میں کیا، جن میں جی ایم سی ڈوڈہ کے فیکلٹی ممبران اور وزٹنگ ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ انکور میتریکا ہسپتال، جموں، کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے وکھلو نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ضلع سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی جدید مشاورت کے لیے مفت ٹیلی کنسلٹیشن بھی شروع کریں گے۔ ڈی سی ڈوڈا نے کیمپ میں آئے مریضوں سے بھی بات چیت کی اور جی ایم سی حکام سے کہا ہے کہ وہ کیپیکس بجٹ کے تحت وارڈز کے لیے ہیٹنگ سسٹم تجویز کریں تاکہ سردیوں کے دوران مریضوں، تیمارداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں: Free Medical Camp Held At Doda اے اے اے ایم کے تحت ڈوڈہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
قابل ذکر ہے کہ اسی قسم کا فری میڈیکل/مشاورتی کیمپ رواں سال جنوری میں بھی منعقد کیا گیا تھا۔ مریضوں کے رش اور ان سے فیڈ بیک کے بعد ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ملٹی سپر اسپیشلٹی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈوڈہ کے باشندوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے سینئر ڈاکٹروں کے ایسے میڈیکل کیمپس مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔