ضلع ڈوڈہ میں لاپتہ شخص کی لاش دریائے چناب سے بر آمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ضلع ڈوڈہ میں ایک شخص لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم ایک ماہ بعد ان کی لاش دریائے چناب سے برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی شناخت ہری کرشن ولد پرسان رام کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے سہنکوٹ برشالہ میں گزشتہ برس 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی شب مذکورہ شخص لاپتہ ہو گیا تھا۔
پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اور ان کی شناخت بھی ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔