ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کھارا بھلیسہ میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک اور تین زخمی - کھارا بھلیسہ سڑک

ڈوڈہ سے بھلیسہ کی طرف جارہی منی بس پیکل کے مقام پر اچانک گہری کھائی میں گرگئی، جس میں چھ افراد جاں بحق اور تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا ہے

mini bus accident at khara bhalessa
ڈوڈہ: کھارا بھلیسہ میں سڑک حادثہ
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 3:23 PM IST

Updated : Apr 12, 2021, 4:59 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بعد دوپہر ایک منی بس گاڑی اس وقت حادثے کی شکار ہوگئی جب ڈوڈہ سے بھلیسہ کی طرف جارہی تھی کی اچانک بس گہری کھائی میں گرگئی، جس میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے اور تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

کھارا بھلیسہ میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک اور تین زخمی

چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر یعقوب میر نے حادثہ میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے، جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ کھارا بھلیسہ سڑک پر پیکل کے مقام پر پیش آیا، حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس، مقامی رضاکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Apr 12, 2021, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.