ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ڈائفوڈ ساغر نے اربن لوکل باڈئیز حکام کے ساتھ مختلف امور پر نشست میں تبادلہ خیال کیا۔ نشست میں ضلع ڈوڈہ کی میونسپل کمیٹوں کے آفسران کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین بھی موجود تھے۔
اس دوران 14 ایف سی ڈسٹرکٹ کیپکس، آئی ڈی ایم ٹی، پی ایم اے وائی اربن اور ایس بی ایم جیسے کئی موضوعات پر بات ہوئی۔
ڈی ڈی سی نے تمام منصوبوں کا اسکیم کے حساب سے جائزہ لیا اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام کاموں میں معیار کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی کیپیکس کے تحت تمام مجوزہ کاموں کو فوری طور پر انجام دینے کی ہدایت کی۔
ڈی ڈی سی نے ایم سی ڈوڈہ کو بھی ہدایت کی کہ آئی ایچ ایچ ایل کے مستفید افراد کی فہرست کو صدر ایم سی ڈوڈہ کے دفتر میں اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ شیئر کریں تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست کی تصدیق اور توثیق کی جاسکے۔
ڈی ڈی سی نے کونسلروں کو انفرادی فائدے کے بجائے عوامی افادیت کے کاموں کو پیش کرنے کے لئے کہا۔ علاوہ ازیں ڈی ڈی سی نے ان سے اپنے علاقوں میں ہر سال ایک بڑا منصوبہ تجویز کرنے کو کہا تاکہ عام لوگوں کی سہولت کے لئے مزید معاشرتی منصوبے بنائے جاسکیں۔
ڈی ڈی سی نے صدر ایم سی ڈوڈہ کو مطلع کیا کہ پی ڈبلیو ڈی نے ڈوڈہ کے لئے ملٹی منزلہ بس اسٹینڈ کے لئے ڈی پی آر اور ڈیزائن پہلے ہی تیار کرلیا ہے اور جیسے ہی اس منصوبے کو اعلی حکام کی منظوری مل جائے گی اسی پر کام فوری طور پر شروع کردیا جائے گا۔