ETV Bharat / state

ڈوڈہ: رمضان کے پیش نظر مارکٹ کی چیکنگ - مارکیٹ کی چیکنگ

ضلع ڈوڈہ کے گندوہ بھلیسہ میں تحصیلدار ارشاد احمد نے رمضان کے پیش نظر مارکٹ کی چیکنگ کی اور تمام دکانداروں کو حکومت کی جانب سے طئے شدہ قیمت میں سامان کو فروخت کرنے کی ہدایت دی۔

market checking in gundoh of doda
رمضان کے پیش نظر مارکیٹ کی چیکنگ
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 4:32 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع ڈوڈہ کے گندوہ اور اس سے متصل علاقوں میں تحصیلدار کی سربراہی میں ریونیو، لیگل میٹرولوجی اور ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹس کی مشترکہ ٹیم نے بازاروں کی چیکنگ کی۔

رمضان کے پیش نظر مارکیٹ کی چیکنگ

مارکٹ کی چیکنگ کے دوران متعدد دکانداورں پر کارروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

تحصیلدار ارشاد احمد نے چیکنگ کے دوران خراب سبزیوں کو تلف کر دیا اور رمضان میں تمام دکانداروں کو حکومت کی جانب سے طئے شدہ قیمت میں سامان کو فروخت کرنے کی ہدایت دی۔

انھوں نے دکانداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص خراب سامان فروخت کرتا ہے یا زیادہ قیمت پر فروخت کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے تمام تحصیلداروں کو روزانہ مارکٹ چیکنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مارکٹ میں کسی قسم کی منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.