جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک دل دہلا دینے واقعے میں مبینہ طور پر باپ نے اپنے دو بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اپنا کام بھی تمام کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ڈوڈہ سے قریب 85 کلو میٹر دور گل جورا گاؤں میں پیر کی شب قریب دس بجے سمیت سنگھ ولد چونی لال نامی ایک باپ نے مبینہ طور پہلے اپنے دو بیٹوں کو 12 بور رائفل سے گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا اور بعد میں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ۔
متوفی بیٹوں کی شناخت 17 سالہ چندر کانت اور 15 سالہ کمل کانت کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ باپ کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
دریں اثناء متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور اس سلسلے میں چھان بین کر رہی ہے۔
یو این آئی