ETV Bharat / state

LeT Funding and Recruitment: مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ڈوڈہ کے رہائشی کو گرفتار کر لیا

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 9:02 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکارڈ نے عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے لیے نوجوانوںکی بھرتی اور فنڈنگ کے معاملے میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ Maharashtra ATS Arrests Man From Dodaاے ٹی ایس نے اس سال مئی سے اب تک4افراد کو ملی ٹنٹ گروپس کی فنڈنگ اور بھرتی کیس میں گرفتار کیا ہے۔

1
1

پونے: انسداد دہشت گردی اسکارڈ مہاراشٹرا، کے ایک افسر نے منگل کو میڈیا نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اسکارڈ کی ایک ٹیم نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع سے ایک32 سالہ شخص کو گرفتار کیا کرکے اسے منگل کو عدالت میں پیش کیا۔ LeT Funding and Recruitment, Doda man Arrested by Maharashtra ATSانسداد دہشت گردی اسکارڈ کے ایک اہلکار نے کہاکہ ملزم پر جنید محمد، عطا محمد کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کرنے کا الزام ہے۔

عہدیداروں نے کہا کہ ’’ہم اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘ حکام کے مطابق جنید کو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کیلئے نوجوانوں کی بھرتی میں مبینہ کردار کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Maharashtra ATS Arrests Man From JKپیر کو مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ایک اہلکار نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک ملزم انعام الحق کو اتر پردیش سے گرفتار کیا ہے۔ انعام الحق کو اس سال مارچ میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ اور بنیاد پرست نوجوانوں کیساتھ مبینہ روابط کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔ وہ ریاست یوپی کی ایک جیل میں تھا جہاں سے مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جنید، مہاراشٹرا کے ضلع بلڈھانہ کے گاؤں کھمگاؤں کا رہنے والا ہے، جو پچھلے کچھ برسوں سے پونے میں کام کر رہا تھا، اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لشکر طیبہ کے عسکریت پسند نیٹ ورک کے کچھ سرگرم اراکین سے رابطے میں تھا۔ Maharashtra ATS Arrests Man From Dodaجنید کی گرفتاری کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ سے ایک آفتاب حسین شاہ کو بھی گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.