ETV Bharat / state

ڈوڈہ ڈگری کالج کی تقریب میں ’ادب، انسان دوستی اور عالمی امن‘ کتاب کا اجرا - ڈوڈہ ڈگری کالج

ڈگری کالج ڈوڈہ میں ناک ٹیم (Naac Peer team) کے دورے کے دوران ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں قبل ازیں منعقد کی گئی بین الاقوامی کانفرنس کے موقعے پر پڑھے گئے منتخبہ مقالوں پر مبنی ایک کتاب کا رسم اجرا عمل میں لا گیا۔

Launch of book 'Literature, and World Peace' at Doda Degree College
ڈوڈہ ڈگری کالج کی تقریب میں ’ادب، انسان دوستی اور عالمی امن‘ کتاب کی اجرائی
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 10:05 PM IST

ڈوڈہ ڈگری کالج میں ستمبر 2018 کو شعبہ اردو کی جانب سے ایک بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’ہند و پاک کے اردو ادب میں انسان دوستی، محبت اور امن کا پیغام‘ منعقد کی گئی تھی۔ کانفرنس کے دوران پڑھے گئے منتخبہ مقالوں کو ڈاکٹر اختر حسین آخون صدر شعبہ اردو اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ذرگر نے کتابی شکل دی ہے۔

ڈوڈہ ڈگری کالج کی تقریب میں ’ادب، انسان دوستی اور عالمی امن‘ کتاب کا اجرا

اس موقع پر ڈاکٹر ادیا پرساد پانڈے نے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی خوب سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ شفقت حسین کی قیادت میں کالج ترقی کر رہا ہے۔ ڈاکٹررفیقی نے کہا کہ ماضی کی طرح ڈوڈہ سے امن و محبتوں کا پیغام جاری رہے گا۔

تقریب میں کالج فیکلٹی کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر اختر حسین آخون نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.