ETV Bharat / state

انڈیا الائنس جموں و کشمیر اور لداخ کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا: بھرت سنگھ سونکلی - Divide and rule

کانگریس جموں و کشمیر انچارج بھرت سنگھ سونکلی نے کہا کہ بی جے پی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہی پالیسی انگریزوں نے بھی ہندوستان میں اپنائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی ہندوستان میں انگریزوں کا نیا چہرہ ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 9:24 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کانگریس انچارج بھرت سنگھ سونکلی نے جمعرات کے روز کہا کہ ’انڈیا الائنس‘ کے امیدوار جموں وکشمیر اور لداخ کی چھ پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی ہندوستان میں انگریزوں کا نیا چہرہ ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

بھرت سنگھ سونکلی نے کہا کہ کانگریس جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ کانگریس میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈین الائنس جموں وکشمیر کی سبھی پارلیمانی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کریں گے۔

نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہے اور یہی پالیسی انگریزوں نے بھی ہندوستان میں اپنائی ۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ہندوستان میں انگریزوں کا نیا چہرہ ہے۔

مزید پڑھیں:

بھرت سنگھ سونکلی نے کہا کہ کانگریس جموں وکشمیر اور لداخ میں کافی مضبوط ہے اور اگر پارلیمانی اور اسمبلی چناؤ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو اس کے لئے پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.