ETV Bharat / state

IKKJUTT Jammu Holds Protest in Doda: جموں کو علیٰحدہ ریاست کا درجہ دینے کی مانگ

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 8:57 PM IST

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ’’جموں کو علیٰحدہ ریاست کا درجہ دینے سے دونوں خطوں- جموں اور کشمیر- کے لوگوں کے ساتھ صحیح انصاف IKKJUTT Jammu Holds Protest ہوگا۔‘‘

جموں کو علیحدہ ریاست کا درجہ دینے کی مانگ

ڈوڈہ: پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں اک جُٹ جموں نام کی ایک تنظیم سے وابستہ کارکنان نے جموں کو علیٰحدہ ریاست کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ IKKJUTT Jammu Holds Protest in doda مظاہرین کے مطابق ’’گذشتہ سات دہائیوں کے دوران جموں کے عوام خصوصاً اقلیتی طبقہ کے ساتھ مقامی حکومتوں نے استحصال کیا ہے جس کے باعث صوبہ جموں وادی کشمیر کے مقابلے میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے کافی پسماندہ ہے۔‘‘

اک جُٹ جموں تنظیم سے وابستہ کارکنان کے مطابق ’’جموں کو علیٰحدہ ریاست کا درجہ دینے سے دونوں خطوں- جموں اور کشمیر- کے لوگوں کے ساتھ صحیح انصاف ہوگا۔‘‘ IKKJUTT Jammu Demands Separate State for Jammu انہوں نے کہا کہ جموں کو علیٰحدہ ریاست کا درجہ دینے سے خطے میں امن و امان، تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ جب کہ حکومتی سطح پر جموں کے چُنندہ نمائندے جموں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کا فیصلہ لیں گے۔

انہوں نے سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’گذشتہ سات دہائیوں سے جموں و کشمیر پر کشمیری باشندے ہی حکومت کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے صوبہ جموں کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔‘‘ احتجاج کر رہے کارکنان کے مطابق ان کی تحریک دیگر علاقوں میں بھی سرگرم ہے اور آئندہ مرحلے میں اس حوالے سے عوام الناس میں آگاہی پھیلائی جائے گی۔ Demand for Separate State for Jammu اور جموں کو علیٰحدہ ریاست کا درجہ دینے تک ان کی یہ مہم جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:

کشتواڑ: اک جٹ جموں یونٹ کا حکومت کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.