جہاں ایک طرف ہر ماہ سوچھ بھارت ابھیان Swachh Bharat Abhiyan کے تحت لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، وہیں مونسپل کمیٹی ڈوڈہ Municipal Committee Doda کا وارڈ نمبر آٹھ گندگی کا ڈیر Garbage In Doda بن چکا ہے۔ وارڈ نمبر آٹھ کے عوام نے علاقے میں بڑھتی ہوئی گندگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ بار بار شکایت کرنے کے باوجود متعلقہ محکمہ گندگی صاف کرنے میں ناکام Garbage In Doda رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گندگی نہ صرف نالیوں اور پٹِ ہولز میں جمع ہے بلکہ علاقے کے راستوں پر بھی گندگی کا انبار لگا ہوا ہے، جس سے راہگیروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
عوام کا مزید کہنا ہے کہ گندگی کے جمع ہونے سے بیماریوں کے پھیلنے Risk Of Spreading Diseases کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ وہیں اس معاملے پر ڈوڈہ مونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 16 کے کونسلر رمیش کمار بھگت کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے کی گندگی اُٹھانے اور وارڈ میں صفائی کا کام جلد شروع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی: شاہین باغ میں گندگی کے انبار، مقامی لوگ پریشان
سوچھ بھارت ابھیان Swachh Bharat Abhiyan کے تحت جہاں حکومت صفائی مہم پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے، وہیں ڈوڈہ کے وارڈ نمبر آٹھ کی حالت متعلقہ محکمے کی پول کھول رہی ہے۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ مونسپل کمیٹی Municipal Committee Doda اس معاملے پر کب جاگتی ہے۔