ڈوڈہ:ڈوڈہ میں یورولوجی کے مسائل سے دوچار مریضوں کے لیے سیوا بھارتی تنظیم کی جانب سے آج ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈوڈہ کے مختلف علاقوں کے مریضوں نے شرکت کی۔طبی کیمپ میں جموں کے ASCOMS ہسپتال کے معروف یورولوجسٹ ڈاکٹر رنجیت سنگھ راٹھور نے مریضوں کی تشخیص کی۔یہاں مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ اور ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔سیوا بھارتی کے رضاکار،مریضوں کو سیل فری سروس حاصل کرنے میں مدد کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سیموہ ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
سیوا بھارتی مختلف کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے جہاں لوگوں کو مفت طبی خدمات، غذا اور دیگر اشیاء فراہم کی جاتی ہیں۔ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے دوران سیوا بھارتی نے بے لوث خدمت کی اور ضرورت مند لوگوں تک مدد پہنچائی۔
اسی کڑی کے تحت ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ ضلع ہیڈکوارٹر پر بھی ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا اور مفت دوائیں حاصل کی۔ لوگوں نے اس تنظیم سے گزارش کی کہ اس ضلع کے دور دراز علاقوں میں بھی ایسے طبی کمپنیوں کو لگایا جائے کیونکہ بہت زیادہ غریب ہونے کی وجہ سے کافی لوگ ڈوڈہ تک نہیں پہنچ سکتے