ETV Bharat / state

Eid Rush in Doda Markets: ڈوڈہ میں حسب روایت یوم عرفہ کو بازاروں میں گہما گہمی

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 7:17 PM IST

Updated : Jul 9, 2022, 7:53 PM IST

’’مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش، رسوئی گیس، پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لوگوں کو مہنگائی کی مار سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ بکرا منڈی بھی متاثر ہوئی ہے۔‘‘ Eid Rush in Doda

Eid Rush in Doda markets: ڈوڈہ میں حسب روایت یوم عرفہ کو بازاروں میں گہما گہمی

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بھی حسب روایت یوم عرفہ کے موقع پر بازاروں میں بھیڑ بھاڑ رہی۔ قصبہ ڈوڈہ میں ملبوسات، بیکری، گوشت اور مرغ فروشوں کی دکانوں کے باہر کافی بھیڑ بھاڑ رہی، لوگ قطاروں میں اپنے سامان کی خریدی کر رہے تھے۔ Eid Rush in Markets Ahead of Eid ul Azha وہیں قصبہ میں ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈوڈہ میں حسب روایت یوم عرفہ کو بازاروں میں گہما گہمی

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بندشوں کے بعد لوگوں نے رواں برس عید کے موقع پر جم کر خریداری کی۔ بیکری، ملبوسات اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی دکانوں کے برعکس بکرا منڈی بُری طرح متاثر رہی۔ Eid Rush in Dodaقصبہ ڈوڈہ میں بھیڑ بکرے فروخت کرنے والے لوگ کافی مایوس نظر آئے۔ چونکہ کافی تعداد میں قربانی کے جانور عرفہ کی شام تک بھی فروخت نہ ہو سکے۔

ڈوڈہ کے بھرت روڈ پر قربانی کے جانور فروخت کرنے والے ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا وہ کئی روز سے بکرا منڈی میں اپنے مال کے لئے خریدار ڈھونڈ رہے ہیں لیکن بہت کم تعداد میں لوگ قربانی کے لئے بکرے اور بھیڑوں کو خرید رہے ہیں۔ وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ منڈی میں مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت کی وجہ سے وہ قربانی کے جانور نہیں خرید پا رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندے نے کہا: ’’مارکیٹ میں اشیائے خورد و نوش، رسوئی گیس، پیٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لوگوں کو مہنگائی کی مار سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ بکرا منڈی بھی متاثر ہوئی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Eid Rush in Shopian markets: عید الاضحی کے پیش نظر شوپیاں کے بازاروں میں گہماگہمی

Last Updated : Jul 9, 2022, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.