دو سماجی کارکنوں نے ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ کمیشنر ڈوڈہ کے آفس کے سامنے علاقہ میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کے طور دھرنا دیا۔ احتجاج کرنے والے کارکنوں نے خالی برتن ساتھ میں لائے تھے۔
آج ضلع ڈوڈہ کی پنچائت کلوتران سے تعلق رکھنے والے دو سماجی کارکنوں نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ کے آفس کے سامنے علاقہ میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کے طور دھرنا دیا۔
احتجاج کرنے والے کارکنوں نے خالی برتن ساتھ میں لائے تھے جس سے وہ علاقے میں پانی کی قلت کے بارے میں پیغام دینا چاہتے تھے۔
ان احتجاج کرنے والے افراد نے کہا کہ کلوتران میں عرصہ چھ ماہ سے پینے کے پانی کی سخت قلت ہے اور عوام زبردست گرمی کے دوران بوندھ بوندھ پانی کے لئے ترستے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پانی کے اس مسئلہ کو کئی بار متلقہ محکمہ تک پہنچا چکے ہیں لیکن گاؤں کو پانی فراہم نہیں ہوا۔ انہوں نے ڈی سی آفس کے سامنے اس لئے دھرنا دیا تاکہ انکی مشکل کے بارے میں پوری ضلع انتظامیہ کو خبر ہوسکے۔