صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ میں آج شاستر سیما بل کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ بیداری کیمپ میں تین اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس دواران بچوں میں کووڈ-19 کے متعلق ایک کمپیٹیشن بھی کرایا گیا۔ جس میں طلبہ نے پینٹنگز، ڈیبیٹس و دیگر مقابلوں میں حصہ لیا۔
ہیپی ہوم ہائر اسکینڈری اسکول کھلینی میں منعقد اس پروگرام میں علاقے کے عوام کے علاوہ ستر سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں اساتزہ و منتظمین نے پیراملیٹری فورسسز بالخصوص ایس ایس بی کی کورونا وبا کے دوران سماجی خدمات کو عام کیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو راشن، ادویات و امن قانون کو برقرار رکھنے کے لئے ایس ایس بی کے اہلکاروں کی بے لوث عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلباء نے پلے کارڈز کے ذریعے کووڈ۔19 کے متعلق بیداری پیدا کی۔ اس کے علاوہ دیگر طلباء نے مضمون نویسی کے ذریعے شرکاء میں بیداری کو عام کیا۔
یہ بھی پڑھیے
مظفر بیگ سے رشتے مزید مضبوط ہوئے: سجاد غنی لون
وہیں ایس ایس بی کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے آر بٹ نے طلباء کی حوصلہ افزائی اور مستقبل کے لئے بہتر صحت مند سماج کی تعمیر کا پیغام دیا۔