ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ڈوڈہ کے لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بیک ٹو ولیج اسکیم مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

سڑک کی خستہ حالی سے عوام  پریشان
سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 3:30 PM IST

ریاستی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں بیک ٹو ولیج اسکیم کے مکمل طور پر ناکام ثابت ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ 'اگر چہ حکومت نے زمینی سطح پر ہر گاؤں میں جا کر اعلیٰ افسران کو گاؤں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا تھا اور عوام نے بھی اس پروگرام کو اس لیے کامیاب بنایا تھا کہ اُن کے علاقوں میں تمام مسائل کا ازالہ اور تعمیر و ترقی دوبارہ شروع ہو سکے لیکن یہ پروگرام سب سے ناکام اور عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا ثابت ہوا ہے۔'

سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ضلع ڈوڈہ کے ایک دور دراز علاقہ کلہانڈ میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔

سڑک بنی بھی تو اُس پر غیر معیاری مواد استعمال میں لایا گیا۔ حالت یہ ہے کہ چھ ماہ کے اندر بلیک ٹاپ بھی ختم ہو گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سال 2006 میں اسی کلہانڈ پنچایت جس کی کُل آبادی چھ ہزار کے قریب ہے وہاں نا معلوم مسلح افراد نے اُنیس لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے جانیں قربان کر کے سڑک کی سہولت حاصل کی ہے جب یہ سانحہ پیش آیا تب مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے علاقہ کا دورہ کیا تھا جس میں حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر غلام نبی آزاد بھی تھے جنہوں نے موقع پر ہی علاقہ کلہانڈ کے لئے سڑک کو منظوری دی تھی ۔لیکن بدقسمتی سے سڑک کی تعمیر 2006 میں شروع ہوئی اور سال 2017 میں اس کو مکمل کیا گیا ۔

مقامی باشندہ طارق احمد نے بتایا کہ 'ماہ دسمبر کی ٹھنڈ میں کلہانڈ کی سڑکوں پر تار کول بچھائی گئی جو چند ماہ کے بعد بکھر گئی ہے اور سڑک ناقابل آمدرفت بن گئی ہے ۔

اس سلسلے میں اُنہوں نے کئی مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے رجوع کیا لیکن تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.