ETV Bharat / state

ڈوڈہ: پنچایتی اور بلدیہ نمائندے سہ روزہ دورے پر روانہ

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں پنچایتی اور بلدیہ نمائندوں کو سہ روزہ دورہ پر وادی کشمیر کے لئے روانہ کیا گیا۔

ڈوڈہ: پنچایتی اور بلدیہ نمائندے سہ روزہ دورہ پر روانہ

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ نے پنچایتی نمائندگان اور بلدیہ کے منتخب نمائندوں کے ایک گروپ کو ڈوڈہ سے کشمیر کے لئے سہ روزہ دورے پر روانہ کیا۔

اس موقعے پر ڈی ڈی سی نے ذرایع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تین دن کا دورہ ہوگا جس کے دوران منتخب نمائندوں کو ایل جی اور یو ٹی انتظامیہ کے دیگر اہم عہدیداروں سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دورے سے ڈوڈہ کے پنچایتی اور بلدیہ کے نمائندوں کو حکومتی عہدیدران کے علاوہ مختلف اضلاع کے دیگر نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی موقع ملے گا اور وہ یو ٹی جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں چل رہی مختلف ترقیاتی سرگرمیوں سے واقف ہوں گے۔

دریں اثناء اس موقعے پر ڈی ڈی سی نے انتظامیہ کی جانب سے اجرا کی گئی کافی ٹیبلبک کے متعلق بتایا کہ ’’اس میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے کے دوران انجام دیے گئے ترقیاتی کاموں کو تفصیلا بیان کیا گیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.