ETV Bharat / state

ڈوڈہ : کسان مزدور یونین کا اِجلاس منعقد - اردو نیوز

یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کھلینی میں ٹنل کی تعمیر ہونے جا رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس تعمیری کام میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔

مزدور یونین کا اِجلاس منعقد
مزدور یونین کا اِجلاس منعقد
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 5:21 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کی حدود میں تعمیر ہونے والی قومی شاہراہ پر سُدھما دیو کھلنی ٹنل کا کام شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی نوجوان انتظامیہ سے ٹنل میں کام دلانے کی مانگ کر رہے ہیں۔

وہیں یونینز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ڈوڈہ میں کسان یونیئنز کے دو گروپ بنائے گئے ہیں۔ جس کے بعد دونوں گروپس میں نوجوانوں ایک دوسرے پر رشوت لینے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ کسان اینڈ مزدور یونین ملہوری ڈوڈہ نے کھلینی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں علاقہ کے دور دراز گاؤں سے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شرکت کی۔

کسان مزدور یونین کا اِجلاس منعقد

یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے 'کھلینی میں ٹنل کی تعمیر ہونے جا رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس تعمیری کام میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہاں سینکڑوں کی تعداد میں گھر آباد ہو سکیں'۔

یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ایئرلائنز سے مشابہت رکھتا غبارہ جموں سے برآمد

اُنہوں نے کہا 'یونین کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے جدو جہد کی جائے گی۔ اس لئے وہ نوجوانوں کا اندراج کر رہے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ اُن پر رشوت ستانی کا بے بنیاد الزام عائد کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایسا بلکل بھی نہیں ہے۔ ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اُس یونئن کا ساتھ دیں، جو بے روزگار نوجوانوں کے حق کے لیے قائم کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.