ETV Bharat / state

بھدرواہ کا قدیم روایتی میلہ پٹھ اختتام پذیر - رہنمایانہ خطوط کی پاسداری

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں قدیم روایتی میلہ پٹھ اختتام پذیر ہوا۔

بھدرواہ کا قدیم روایتی میلہ پٹھ اختتام پذیر

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:05 PM IST

مغل شہنشاہ اکبر اور بھدرواہ کے بادشاہ ناگپال کے مابین تاریخی ملاقات کی یاد میں تین دن تک منایا جانے والا میلہ پٹھ منگل کے روز اختتام پذیر ہوا۔

جموں و کشمیر میں پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں سالانہ پٹھ میلہ تین روزہ مختصر تقاریب کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے میلے میں صرف مقامی عقیدت مندوں کو شرکت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پٹھ میلہ کیلاش یاترا کے بعد ناگ پنچمی کے موقع پر شروع ہوتا ہے۔

بھدرواہ کا قدیم روایتی میلہ پٹھ اختتام پذیر

مقامی باشندوں کے مطابق بھدرواہ کے بادشاہ ناگپال اور مغل شہنشاہ اکبر کی ملاقات اور اکبر بادشاہ کی جانب سے تحفے تحائف دیے جانے کے بعد سے اب تک پٹھ میلہ صدیوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

میلہ پٹھ میں بھدرواہ کے درگا مندر میں آخری روز ایک بہت بڑے پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں منفرد قسم کا رقص اور یہاں کی مقامی زبان میں گانا گا کر کیا جاتا ہے۔

رواں برس انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلتے عوام کو رہنمایانہ خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین کے باوجود میلہ پٹھ کے دوران لوگوں کی بھاری بھیڑ دیکھنے کو ملی، اگر چہ پولیس کی جانب سے سماجی فاصلہ سمیت دیگر رہنمایانہ خطوط کو برقرار رکھنے کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے تاہم ہجوم میں رہنما خطوط کی مکمل خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.