ETV Bharat / state

خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ارپنا نے گاؤں میں کھولا کتاب گھر

ڈوڈہ کے ایک دور دراز گاؤں شیوا کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئی ارپنا نے اپنی ابتدائی تعلیم ڈوڈہ میں حاصل کی۔ اس کے بعد ادھم پور اور جموں میں اعلی تعلیم مکمل کی۔

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 3:03 PM IST

خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ارپنا نے گاؤں میں کھولا کتاب گھر
سرشار ارپنا نے گاؤں میں کھولا کتاب گھر

خطہ چناب کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ایک گاؤں شیوا سے تعلق رکھنے والی ارپنا نے کتاب گھر کا آغاز کیا ہے، ارپنا دہلی کے ایک میڈیا ہاؤس میں کام کر رہی تھی، اس بیچ انہوں نے صحافت کی نوکری کو الوداع کہا اور واپس گاوں میں آکر کتب خانہ کھولا۔

ارپنا نے کہا کہ مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث گاوں کے بچوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے شدید نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ سمجھتی تھیں کہ بچوں کی تعلیم کو ناگوار حالات نے بری طرح متاثر کیا ہے اور بچوں کی تعلیم کے معاملے پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ارپنا نے گاؤں میں کھولا کتاب گھر

یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے گاؤں شیوا واپس آنے کا فیصلہ کیا اور بچوں کی بہتری کے لئے کام کرنا شروع کیا۔

ڈوڈہ کے اس دور دراز گاؤں شیوا کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئی ارپنا نے اپنی ابتدائی تعلیم مقامی اسکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد ادھم پور اور جموں میں اعلی تعلیم مکمل کی۔

انہوں نے کُرکشیتر ہریانہ میں کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا۔ جس کے بعد مختلف نیوز آرگنائزینش میں تقریباً دس سال کام کیا۔

دہلی میں قیام کے دوران ارپنا نے دوستوں کا ایک گروپ بنایا اور سماجی کام شروع کیا۔

اس گروپ نے بنیادی طور پر پسماندہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دی۔ لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے گاؤں کے بچوں سے بات کرتی تھی جن کی شکایت تھی کہ لاک ڈاون نے اُن کی تعلیم اور دیگر سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

بار بار اپنے گاؤں کے بچوں سے بات کرنے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی پریشانیوں کے بارے میں جاننے کے بعد ارپنا نے اپنے گاؤں لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ وہ اپنے آبائی گاؤں آئی اور بچوں کی مدد کرنا شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے
ترال میں گرینیڈ حملہ، آٹھ افراد زخمی

ارپنا اور ان کی ٹیم کی جانب سے قائم کیے گئے "کتب گھر' میں بچوں کے لیے ہر طرح کا ماحول قائم کیا گیا ہے اور خاص طور پر طلباء کے کھیلنے کے لئے ایک پارک بھی تعمیر کیا ہے۔

ارپنا نے ڈوڈہ کے پسماندہ علاقوں کے طلباء کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک اسکول بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب طلباء کو مفت میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنا تعاون دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.