انڈر 17 انٹر زون کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گھٹ زون اور بھدرواہ زون کے مابین کھیلا گیا جہاں گھٹ زون نے کھیل کے ہر شعبے میں بھدرواہ کو مات دی۔ ٹاس جیت کر گھٹ زون کی ٹیم نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھدروہ زون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 118 رنز بنائے۔ بھدروہ کے محمد ابصار نے پچاس رن بنائے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں نے بھی کوشش کرتے ہوئے اچھا اسکور کھڑا کرنے میں قیمتی رن جوڑے۔
گھٹ زون سے منصور احمد نے تین جبکہ منظر تنترے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت حسین وانی نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اُتری گھٹ زون نے پہلی ہی گیند پر وکٹ کھو دیا لیکن اس کے فورا بعد ہی عظمت نے اپنے ٹیم کو مضبوطی کا سہارا دیا اور 12 گیندوں میں طوفانی 36 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد صمد تانترے نے چارج سنبھال لیا اور آخر تک کھیلتے رہے۔
صمد کے بلے سے ہی جیت کا اسٹروک لگا۔ اس سے قبل گھٹ زون نے ڈوڈہ زون کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ جبکہ بھدرواہ کی ٹیم کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم نہ پہنچنے پر بھدرواہ نے سیدھے طور فائنل میں گھٹ کے ساتھ مقابلہ کھیلا۔