ETV Bharat / state

کسانوں کا محکمہ ہارٹیکلچر پر ڈوڈہ کو نظر انداز کرنے کا الزام - پیداوار میں اضافہ

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں باغبانی شعبہ سے وابستہ کسان پیداوار سے کافی ناخوش ہیں۔ وہیں، انہوں نے محکمہ باغبانی پر ڈوڈہ کے کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کسانوں کا محکمہ ہارٹیکلچر پر ڈوڈہ کو نظر انداز کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 6:22 PM IST

وادی کشمیر کی طرح خطہ چناب کے تینوں اضلاع میں میوہ صنعت کے ساتھ کثیر آبادی وابستہ ہے۔ اگرچہ وادی کشمیر کی طرز پر چناب میں میوہ صنعت نے اُس قدر مقبولیت حاصل نہیں کی ہے، تاہم متعدد کسان میوہ صنعت خصوصا سیب کی کاشت کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

کسانوں کا محکمہ ہارٹیکلچر پر ڈوڈہ کو نظر انداز کرنے کا الزام

باغبانوں کو حکومتی سطح پر امداد فراہمی کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں جس کے سبب بعض کسانوں نے روایتی کھیتی باڑی کو ترک کرکے باغبانی کی طرف توجہ مبذول کی ہے۔ تاہم میوہ صنعت سے جڑے کسانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ باغبانی نے ضلع ڈوڈہ کو نظر انداز کیا ہے۔‘‘

ضلع ڈوڈہ کے ادھیانپور علاقے کے باغبانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زمین میں میوہ جات کی بہتر نشو نما اور معیاری اقسام کے پودے لگانے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں تاہم کم علمی، مناسب وقت پر محکمہ کی جانب سے تعاون نہ کیے جانے کے سبب انکی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

کسانوں نے ضلع انتظامیہ خصوصا محکمہ باغبانی سے ضلع کے کسانوں کو باغبانی سے متعلق معقول ٹریننگ فراہم کرنے، نئے ہائی برڈ پودے فراہم کرنے اور دیگر ادویات و اسکیموں سے متعلق آگہی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی خصوصا ژالہ باری کے سبب وہ پہلے ہی کافی پریشان ہیں تاہم انکے مطابق محکمہ باغبانی کی جانب سے انہیں بہتر ٹریننگ فراہم نہ کیے جانے کے سبب انکی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو پا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.