ڈوڈہ: ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل نے وائس چیئرمین سنگیتہ بھگت و سابق رکن اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار کے ہمراہ گندوہ کا دورہ کرکے عوامی مسائل و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کی حصولیابیوں کو بیان کرتے ہوئے پنچائتی نمائندگان، ڈی ڈی سی و بی ڈی چیئرپرسنس و پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ فلاحی اسکیموں کو گھر گھر پہنچائیں، اس دوران انہوں نے انتظامیہ کی بھی ایک میٹنگ طلب کر آفیسروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔
مزید پڑھیں: ضلع ڈوڈہ کے قصبہ ٹھاٹھری میں آتشزدگی، تین منزلہ مکان خاکستر
انہوں نے تعمیراتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں کے کارکنوں نے ضلع صدر سوامی راج شرما و دیگر پارٹی لیڈروں کی موجودگی میں بی جے پی کا دامن تھام لیا۔