ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کھلینی میں جنگلات کی کٹائی، محکمہ خاموش

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 4:46 PM IST

فارسٹ رینج کھلینی میں جنگلات کی کٹائی کے سبب کائل اور دیودار کے درخت ختم ہونے کے دہانے پر ہیں۔

deforestation
deforestation

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جنگلات آہستہ آہستہ ختم ہورہے ہیں۔ جنگل اسمگلرز کی طرف سے مسلسل سر سبز درختوں کی کٹائی جاری ہے۔

متعلقہ محکمہ آج تک کوئی بھی ٹھوس کاروائی کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ موجودہ وقت میں کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال کے دوران جنگل اسمگلروں نے جنگلاتی اراضی پر قبضہ کرنے کے علاوہ سرسبز درختوں کی کٹائی کو مزید تیز کر دیا ہے۔

اب ضلع ڈوڈہ کے فارسٹ رینج بٹوت روٹ بلاک کے جنگلات کو اسمگلروں نے نشانہ بنایا ہے۔ فاریسٹ بلاک روٹ کے کمپارٹمنٹ نمبر 56 بلندپور علاقہ شیوٹ کے آس پاس کے جنگلات میں کائل اور دیودار کے درختوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

جنگلات کی کٹائی

اس حوالے سے محکمہ جنگلات، چناب سرکل کے کنزرویٹر ستپال سنگھ و دیگرملازمین کو اس کی جانکاری مقامی لوگوں کی طرف سے دی گئی یے لیکن تاحال محکمہ نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

چناب سرکل کے کنزرویٹر نے بتایا 'میں جنگل کے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی ٹیم کو مذکورہ علاقہ میں بھیج رہا ہوں اور جو بھی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث پایا گیا، اُس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور لاپرواہی برتنے والے فیلڈ عملے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.