جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ میں کانگریس پارٹی کا اجلاس کانگریس کے عبوری صدر شفیق احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کانگریس جماعت کے شڈول کاسٹ (ایس سی) اکائی کے بلاک صدر کا انتخاب کیا گیا۔ اس عمل کو پورا کرنے کے لیے بلاک کاستی گڑھ کی تمام پنچائتوں کے کانگریس سے وابستہ رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔
کانگریس پارٹی نے دیو راج کو ایس سی ونگ کا بلاک صدر منتخب کیا جبکہ سریش کمار بھگت کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر شفیق احمد ،جیون سنگھ و دیگر عہدیدران نے پارٹی کارکنان کو زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر کام کرکے پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھائیں۔
مزید پڑھیں:ڈوڈہ: خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ
اُنہوں نے بتایا کہ کانگریس ملک کی ایک قدیم اور سیکولر جماعت ہے،جس نے آزادی کی جد وجہد میں ملک کے خاطر قربانیں پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالت سے جموں و کشمیر کے عوام کو باہر نکالنے کے لیے کانگریس کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔
ایس سی بلاک صدر کے عہدے کی ذمہ داری لینے کے بعد دیو راج بھگت نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کاستی گڑھ میں ایس سی طبقہ کو اہمیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک صرف اُن کو ووٹ بنک کے طور استعمال کیا گیا جبکہ اُن کی فلاح بہبود کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گئے ہے۔اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس جماعت میں شامل ہو جائیں۔