ETV Bharat / state

انتظامیہ کی طرف سے کم ریٹ لسٹ پر بکرا منڈی سے وابستہ لوگ پریشان - کسان کے بارے میں بلکل بھی نہیں سوچا

ضلع ڈوڈہ کے قصبہ ڈوڈہ میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والے ایک شخص مشتاق احمد نے بتایا کہ وہ پہلے لاک ڈاون اور ہفتہ وار بندشوں سے بدحالی کا شکار ہیں۔

Bakra Mandi effected
بکرا منڈی متاثر
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 8:34 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں عید سے قبل ہفتہ وار کرفیو سے بکرا منڈی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ بکرا منڈی میں کام کرنے والوں نے انتظامیہ کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ایسے وقت میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کے نرخوں میں کمی کی ہے جب بازار میں مرغ گوشت کی قیمت ڈھائی سو کے قریب ہے۔

بکرا منڈی متاثر

ایسے میں بکرے کی قیمت دو سو پچیس روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ قصّبہ ڈوڈہ میں قربانی کے جانور فروخت کرنے والے ایک شخص مشتاق احمد نے بتایا کہ وہ پہلے لاک ڈاون اور ہفتہ وار بندشوں سے بدحالی کا شکار ہیں۔ اب ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ انتظامیہ نے اُن کے پیٹ پر لات ماری ہے۔ موجودہ وقت میں سرسوں کے تیل، ایندھن، رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی کی مار نے سماج کے کمزور طبقہ کی کمر توڑ دی ہے۔ ایسی صورتحال میں بھیڑ بکرے کی قیمت کم کرکے غریب طبقہ پر دوہری مار پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قُربانی کے معاملہ پر نواب ملک کا طنز، قربانی اللہ کو پیاری ہوگئی

مشتاق احمد نے مزید بتایا کہ انتظامیہ نے جو کیا وہ کر دیا. اللہ نے اِن کو اچھا دماغ دیا تھا لیکن اُنہوں نے غریب کسان کے بارے میں بلکل بھی نہیں سوچا۔ کسان، دیہاڑی دار دو تین برس ایک جانور کو پالتے ہیں تاکہ اُس کو فروخت کرکے اچھی قیمت ملے۔ لیکن آج اُس کی حقیر قیمت ملنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.